پی ایس ایل کی دریافت شاداب کو سی پی ایل میں کنٹریکٹ مل گیا

March 10, 2017
قومی آواز ۔ ہالی وُڈ :پاکستان سپر لیگ کی دریافت نوجوان آل رائونڈر شاداب خان کوکیریبین پریمیئر لیگ میں بھی کنٹریکٹ مل گیا، اٹھارہ سالہ شاداب خان کو شاہ رخ خان کی ٹیم ٹرن باگو نائٹ رائیڈرز نے تیس ہزار ڈالر میں حاصل کر لیا۔

کیریبین پریمیئر لیگ کی ڈرافٹنگ میں سہیل تنویر مہنگے ترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگئے، گیانا ایمزون وارئیرز نے سہیل تنویر کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرز میں خرید لیا۔

شعیب ملک ایک لاکھ دس ہزار ڈالر میں بارباڈوس ٹرائیڈینٹ میں برقرار جبکہ عماد وسیم، محمد سمیع اور کامران اکمل بھی لیگ کھیلیں گے ۔