لالیگا میں ریال میڈرڈ نے بارسلونا سے پہلا نمبر پھر چھین لیا

قومی آواز ۔ ۔

March 14, 2017
رونالڈو کی ریال میڈرڈ نے لالیگا میں میسی کی بارسلونا سے پہلا نمبر پھر چھین لیا۔

قومی آواز ۔ ۔لالیگا میں ریال میڈرڈ نے ریال بیٹس کو دو ایک سے ہرا دیا، میچ میں رونالڈو نے بھی گول اسکور کیا،میچ جیت کر ریال میڈرڈ نے لیگ میں پہلی پوزیشن پھر ہتھیالی۔

دوسری طرف سواریز کے گول کے باوجود میسی کی بارسلونا ڈیپورٹیوو سے میچ ہار کر لیگ میں دوسرے نمبر پر چلی گئی