ہملٹن کے ایک گھر میں دھماکہ ، ایک شخص شدید زخمی اسپتال منتقل

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Wednesday, October 25, 2017

ہملٹن کے ایک گھر میں دھماکہ ، ایک شخص شدید زخمی اسپتال منتقل
ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کی رات ہملٹن میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک گھر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود ایک شخص شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تسلی بخش بیان کی جاتی ہے۔ علاقے کے ایک رہائشی ڈیوڈ نیون کا کہنا ہے کہ وہ دھماکے کے وقت قریب ہی موجود تھے اور دھماکے کے بعد ان کو سب سے پہلا خیال مکان کے رہائشی کا آیا تھا جو کہ ایک نابینا اور بوڑھے آدمی ہیں جس پر وہ بھاگ کر مکان کے اندر گئے جہاں انہوں نے مذکورہ شخص کو زندہ سلامت پایا مگر ان کا مددگار کتا زخمی ہو گیا تھا جسے بعد میں ایک ٹروما سینٹر پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے۔ ڈیوڈ کے مطابق دھماکہ شاید گیس کی لیکج کی وجہ سے ہوا تھا اور انہوں نے گیس لیکج بند کرنے کی کوشش کی تھی مگر گیس میٹر پر ملبہ پڑا تھا چنانچہ انہوں نے گیس کمپنی کو اطلاع دے دی تھی۔ پولیس کے مطابق یہ ایک حادثہ تھا تاہم اس کی مزید تحقیقات کی جارہیں ہیں ۔