January 31, 2017 ایران نے اتوار کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا تجربہ کر لیا ۔وائٹ ہاؤس کی جانب سے تجربے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے اس کی مذمت کی گئی ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اس بیلسٹک میزائل کا تجربہ تہران کے جنوبی علاقے میں کیا گیا اور میزائل نے چھ سو تین میل تک کامیابی سے سفر کیا ۔ وائٹ ہائوس کے ترجمان شون اسپائسر نے میزائل تجربے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ ادھر سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دورہ امریکا کے دوران صدر ٹرمپ پر زور دیں گے کہ وہ ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے پر غور کریں ۔
قومی آواز ۔ تہران۔