March 27, 20170 امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ موصل پر اتحادی افواج کی بمباری کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔ اس حوالے سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ موصل کے مغربی حصے کو داعش سے آزاد کرانے کی جنگ میں حالیہ بمباری کے نتیجے میں دو سو شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جبکہ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں ۔ اقوام متحدہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ۔
قومی آواز ۔ موصل ۔ امریکی فوجی اتحاد نے موصل کے فضائی حملوں نے موصل کے فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی ذمے داری قبول کر لی ہے ۔ اقوام متحدہ نے شہریوں کی ہلاکت پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے ۔