Thursday, December 28, 2017 نارتھ یارک پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق نارتھ یارک کے اوور ہیڈ برج سے بدھ کی رات برف کا ایک گولہ پھینکا گیا جو نیچے سے گزرتی ایک کار کے ونڈ اسکرین پر لگا جس سے کار کا ونڈ اسکرین تباہ ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کار میں سوار خوش قسمت تھی کہ وہ اس گولے کی زد میں نہیں آئی۔ ترجمان کے مطابق کار میں ملی بوئلا اور ان کا ایک دوست نکولس پاپرنو سوار تھے ۔یہ لوگ ایلن روڈ کی طرف جا رہے تھے لیکن جوب وہ فلیمنگٹن روڈ پر پہنچے تو اوپر سے ان پر ایک برف کا گولہ پھینکا گیا جو پسنجر سائڈ پر لگا اور ملی کی گود میں آ گرا۔ اس گولے سے کار کی ونڈ شیلڈ بھی تباہ ہو گئی۔ ملی کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اس برف کے گولے سے بچ تو گئے لیکن وہ بہت خوفزدہ ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کے شواہد کے بغیر اس واقعے پر کوئی مجرمانہ چارج نہیں بنتاجس پر متاثرہ خاندان نے حیرت اور خفگی کا اظہار کیا ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔