Monday, October 30, 2017 نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ اس وقت مزید مشکلات کا شکار ہو گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے میں کوئی ڈیل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ نافٹا کے وکلاءکا کہنا ہے کہ اب معاملات بہت ہی بری صورت اختیار کر چکے ہیں اور لگتا ہے کہ معاہدہ کھٹائی میں پڑتا جا رہا ہے انہوں نے معاہدے سے وابستہ کاروباری افراد اور تنظیموں سے کہا ہے ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنا بوریا بستر لپیٹنا پڑے جس کی تیاری کر لینی چاہیے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ لائر فرم کے ایکسپرٹ ڈان جیکزو کا کہنا ہے کہ یہ تئیس سالہ معاہدہ اب اپنی کشش کھو رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہے ۔ اس معاہدے پر بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں مگر سب کے سب ناکام رہے ہیں۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو