نافٹا معاہدہ مشکلات کا شکار، وابستہ کاروباری افراد اپنا بوریا بستر لپیٹ لیں، وکلاءکا انتباہ

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

نارتھ امریکن فری ٹریڈ ایگریمنٹ اس وقت مزید مشکلات کا شکار ہو گیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے میں کوئی ڈیل کرنے سے صاف انکار کر دیا۔ نافٹا کے وکلاءکا کہنا ہے کہ اب معاملات بہت ہی بری صورت اختیار کر چکے ہیں اور لگتا ہے کہ معاہدہ کھٹائی میں پڑتا جا رہا ہے انہوں نے معاہدے سے وابستہ کاروباری افراد اور تنظیموں سے کہا ہے ہو سکتا ہے کہ انہیں اپنا بوریا بستر لپیٹنا پڑے جس کی تیاری کر لینی چاہیے۔ انٹرنیشنل ٹریڈ لائر فرم کے ایکسپرٹ ڈان جیکزو کا کہنا ہے کہ یہ تئیس سالہ معاہدہ اب اپنی کشش کھو رہا ہے اور کوئی بھی ملک اس کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہے ۔ اس معاہدے پر بات چیت کے کئی دور ہو چکے ہیں مگر سب کے سب ناکام رہے ہیں۔