March 31, 2017 علی جاوید پہلے پاکستانی امریکی ہیں جو نیویارک سٹی پولیس کے ایمرجنسی یونٹ میں بھرتی ہوئے ہیں۔ نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی نے ٹویٹ کیا کہ علی جاوید نے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ایمرجنسی سروس یونٹ میں شامل ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔
قومی آواز ۔ نیویارک ۔ پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ہے کہ علی جاوید نے نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایمرجنسی سروس یونٹ میں بھرتی ہوکر تاریخ رقم کر دی۔