قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ایک ایسے وقت میں جب پوری قوم کرسمس کی خوشیوںمیں حصہ لے رہی ہے اور لوگوں کا زیادہ تر وقت شاپنگ مالز اور اسٹوروں میں خریداری میں خرچ ہو رہا ہے ایک خاتون کو اس وقت سخت کوفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب ان کو پتہ چلا کہ وہ جس چنیج روم میں لباس تبدیل کرنے گئی تھیں اس میں ایک نگراں کیمرا بھی موجود تھا جو اس ساری کاروائی کی فلمبندی کر تا رہا ۔ اس بات کا انکشاف اس وقت ہوا جب مذکورہ خاتون یارک ڈیل کے علاقے میں ایک شاپنگ اسٹور میں لباس کی خریداری کے لئے گئیں۔ کرسٹل جورڈن نامی خاتون کی والدہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ تھیں جنہوں نے دیکھا کہ جس چینج روم میں کرسٹل گئی ہیں اس کے اوپر ایک نگراں کیمرا نصب ہے جس پر انہوں نے شور مچا دیا اور کرسٹل کو اس سے آگا ہ کیا کہ ان کے چینج روم کے اوپر ایک نگراں کیمراموجود ہے ۔ یہ اطلاع کرسٹل کے لئے انتہائی شرمندگی کا باعث تھی کہ لباس کی تبدیلی کے دوران انہیں کوئی دیکھ رہا ہو۔ کرسٹل جورڈن نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر آپ کے پرسنل حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔میڈیا میں رپورٹ ہونے کے باوجود ملوث اسٹور نے ابھی تک اس بارے میں اپنا موقف نہیں دیا ہے ۔اس واقعے سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے اس بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Monday, December 5, 2017