قومی آواز : چئیر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک کے بارے میں صدارتی آرڈینینس کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی فیصلے آرڈینینس کے زریعے چلانا چاہتی ہے ۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ حکومت جو آرڈینینس لانا چاہتی ہے اس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی ہدایات کا پابند ہو جائے گا۔ انہوںنے یہ اعلان جیکب آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2018کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے جس میں عوامی نمائندوں کی بجائے اپنے من پسند افراد کو لایا گیا۔
قومی نیوز،2اپریل ، 2021