اسکار بورو کے ایک گھر میں چاقو زنی کی واردات ، تین زخمی

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق اسکار بورو کے ایک گھر میں جمعرات کی رات چاقو زنی کی ایک واردات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے فنچ ایونیو ایسٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص شدید زخمی تھا جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چلا سکا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔