Saturday, December 30, 2017 پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق اسکار بورو کے ایک گھر میں جمعرات کی رات چاقو زنی کی ایک واردات میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے فنچ ایونیو ایسٹ سے ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی تھی ۔ پولیس کے مطابق ایک شخص شدید زخمی تھا جبکہ ایک خاتون اور ایک شخص کو معمولی زخم آئے ہیں۔ پولیس نے اس واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے مگر پولیس کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک واقعے کے اسباب کا پتہ نہیں چلا سکا ہے۔ پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔