قومی آواز، البرٹا میں کرونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ہسپتالوں پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے اور صحت کے نظام کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اونٹاریو کی حکومت نے البرٹا کو صحت کے شعبے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
کینیڈین نیو ز 17ستمبر،2021
اونٹاریو کے علاوہ نیو فاؤنڈ لینڈ اور لیبراڈور بھی البرٹا کو مدد کو آگے آئے ہیں۔ البرٹا ہیلتھ سروسز کے سربراہ ڈاکٹر نیو کا کہنا ہے البرٹا کسی بھی جانب سے آنے والی امداد کا خیرمقدم کرے گا کیونکہ کرونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کی وجہ سے اس کے ہسپتالوں کا نظام بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے اور اگر جلد ہی فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔