امارات کے سب سے بلندپہاڑ جبل جیش پر برف باری

February 03, 2017
قومی آواز۔ دبئی۔
متحدہ عرب امارات کے سب سے بلند پہاڑ جبل جیش پر برفباری جاری ہے، پیش گوئی کے باعث شہری پہلے ہی جبل جیش پر جمع ہوگئے۔

دو ہزار میٹر بلندجبل جیش دبئی سے175کلومیٹرکےفاصلے پرراس الخیمہ میں واقع ہے۔ متحدہ عرب امارات کے سب سے بلند پہاڑ جبل جیش پر برف باری کے باعث درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ہزاروں افراد برفباری سے لطف اندوز ہونے جبل جیش پر پہنچ گئے ۔