امریکا: ٹریفک حادثے میں13ہلاک،ڈرائیور ٹیکسٹ کر رہا تھا

April 04, 2017
قومی آواز سان انٹینیو:امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرک نے چرچ کی منی بس کو ٹکر ماردی،ٹکر کے نتیجہ میں13افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے ذمہ دار ٹرک ڈرائیورنےگاڑی چلانے کے دوران موبائل فون پر پیغام ٹائپ کرنے کا اعتراف کیا ہے جب اس سے پوچھا گیا کہ ’’آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیا کیاہے؟‘‘ اس سوال پر ڈرائیور کا کہنا تھا کہ ’’I am sorry‘‘۔

جوڈی کچلر نامی عینی شاہد جو اپنی دوست کے ساتھ تھا حادثے کے ذمہ دار ٹرک کے پیچھے اپنی گاڑی چلارہا تھا اس کا کہنا ہے کہ دو لین والی سڑک پر ٹرک نے متعدد مرتبہ سینٹرل لائن کی خلاف ورزی کی ،وہ بے ربط انداز میںٹرک کو کبھی دائیں لین میں چلاتا اور کبھی بائیں جانب سے دوسری لین میں گاڑی لے جاتا۔

اس انداز میں ٹرک چلانے پرمیں اور میری دوست خوف زدہ تھےاور ہمیں خدشہ تھا کہ کسی بھی وقت حادثہ پیش آسکتا تھا لیکن ٹرک ڈرائیور اسی انداز میں اپنی گاڑی دوڑاتا رہا،اچانک وہ ہی ہوا جس کا خدشہ تھا اور ٹرک نے ایک منی بس کو زوردار انداز میں ٹکر ماردی۔

جوڈی کچلر نےمزید بتایا کہ ٹرک کی ٹکر سے منی بس میں سوار13افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے،حادثے کے بعد میںنے جب ڈرائیور سے پوچھا کہ بیٹا آپ جانتے ہیں کہ آپ نے کیا کیا ؟ تو ڈرائیور کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ ٹیکسٹ کرنے پر معافی چاہتا ہوں۔