نیویارک سٹی پولیس میں پہلے مسلم اور پاکستانی کی بھرتی

March 31, 2017
قومی آواز ۔ نیویارک ۔ پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز ہے کہ علی جاوید نے نیویارک سٹی پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایمرجنسی سروس یونٹ میں بھرتی ہوکر تاریخ رقم کر دی۔

علی جاوید پہلے پاکستانی امریکی ہیں جو نیویارک سٹی پولیس کے ایمرجنسی یونٹ میں بھرتی ہوئے ہیں۔

نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ مسلم آفیسرز سوسائٹی نے ٹویٹ کیا کہ علی جاوید نے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ ایمرجنسی سروس یونٹ میں شامل ہوکر تاریخ رقم کی ہے۔