Thursday, November 23, 2017 اونٹاریو لیبر لاز کی منظوری کے بعد اب اونٹاریو میں کم سے کم اجرت کا قانون پاس ہو گیا ہے جس کے مطابق اب کم سے کم اجرت چودہ ڈالر فی گھنٹہ ہو گی۔ یہ قانون سازی بدھ کو پارلیمنٹ سے منظور ہوئی تھی۔ اس قانون کے تحت ملازمین کو بیماری کی دو چھٹیاں بھی ملیں گی جو تنخواہ کے ساتھ ہو ں گی۔ قانون میں چھٹی کرنے کی کوئی وجوہات کو قانونی شکل بھی دی گئی ہے۔اس قانون کے تحت عارضی ورکز کی ملازمتوں کو تحفظ بھی فراہم کیا جا سکے گا۔ لبرلز کے اس قانون کو این ڈی پی نے سپورٹ کیا تھا تاہم دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی مخالفت بھی کی گئی۔
قومی آواز ۔
ٹورنٹو۔