اونٹاریو کو اتوار کے روز ایک بار پھر بارش اور سرد موسم کا سامنا ہو گا،انوائرمنٹ کینیڈا کی پیشنگوئی

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 15, 2018

انوائرمنٹ کینیڈا نے پیشن گوئی کی ہے کہ ویک اینڈ پر اونٹاریو کو بارش اور سرد موسم سے آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ ایک سرد اور برفیلا ویک اینڈ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمے نے ہفتے اور اتوار کو برفانی طوفان کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صلاح دی ہے۔ ٹورنٹو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ٹورنٹو میں برفانی ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشنگوئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو ٹورنٹو میں بھی صبح کے اوقات میں شدید برفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں