قومی آواز ۔ ٹورنٹو انوائرمنٹ کینیڈا نے پیشن گوئی کی ہے کہ ویک اینڈ پر اونٹاریو کو بارش اور سرد موسم سے آمنا سامنا ہو سکتا ہے۔ یہ ایک سرد اور برفیلا ویک اینڈ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ محکمے نے ہفتے اور اتوار کو برفانی طوفان کا امکان ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی صلاح دی ہے۔ ٹورنٹو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اگلے چند دنوں میں ٹورنٹو میں برفانی ہوائیں چلنے اور بارش کی پیشنگوئی ہے۔ ہفتے اور اتوار کو ٹورنٹو میں بھی صبح کے اوقات میں شدید برفانی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
Sunday, April 15, 2018