آج مسلم لیگ (ن) نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا، عمران خان

قومی آواز ۔ اسلام آباد

13 اکتوبر ، 2017

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا کہنا ہےکہ آج مسلم لیگ (ن) نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا۔

نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت میں وکلا کی ہلڑ بازی کے باعث جج محمد بشیر نے آج کارورائی کیے بغیر ہی سماعت ملتوی کردی جس کےباعث نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے احتساب عدالت میں پیش آنے والے واقعے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج (ن) لیگ نے دوسری مرتبہ عدلیہ پر حملہ کیا، آج نوازشریف کی بیرون ملک پڑی لوٹی ہوئی رقم کو بچایا گیا ہے۔