برامپٹن ریلوے اسٹیشن کے نزدیک ٹریفک حادثہ ، تین زخمی

Saturday, December 30, 2017
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔

برامپٹن ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جمعرات کی رات ایک ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پیل پولیس کے مطابق رات کو چنگ کوزی روڈ سے حادثے کی اطلاع دی گئی ۔ ایک تیز رفتار کار ریلوے کراسنگ کے نزدیک بے قابو ہو گئی اور ہوا میں کئی قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسپتال زرائع کے مطابق دو افراد کو معمولی مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا جبکہ ایک فرد کو حالت تشویشناک ہونے کی بناءپر اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔