Saturday, December 30, 2017 برامپٹن ریلوے اسٹیشن کے نزدیک جمعرات کی رات ایک ٹریفک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے ۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پیل پولیس کے مطابق رات کو چنگ کوزی روڈ سے حادثے کی اطلاع دی گئی ۔ ایک تیز رفتار کار ریلوے کراسنگ کے نزدیک بے قابو ہو گئی اور ہوا میں کئی قلا بازیاں کھاتی ہوئی الٹ گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسپتال زرائع کے مطابق دو افراد کو معمولی مرہم پٹی کے بعد اسپتال سے رخصت کر دیا گیا جبکہ ایک فرد کو حالت تشویشناک ہونے کی بناءپر اسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تفتیش کر رہی ہے۔
قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔