بلڈ پریشر سے گردے فیل ہونے کا خطرہ زیادہ ہے

February 03, 2017
.قومی آواز۔ لندن
ہائی بلڈ پریشر کے سبب گردے فیل ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں، شوگر اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے گردوں کی دیکھ بھال کرنا ضروری ہے۔

برطانوی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو عمر بھر اس حوالے سے خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے، جن افراد کو ایک بار گردے کا مرض لاحق ہوجائے ان کا علاج مشکل ہوتا ہے۔

اس بارے میں ماہرین کا کہنا ہے مرض کی ابتدا ہی میں تشخیص ہوجائے تو اس پر قابو بھی پایا جاسکتا ہے، مگر زیادہ تر مریضوں کو اس مرض کا بہت دیر بعد پتہ چلتا ہے۔ گردوں کی تکلیف میں مبتلا ہونے والے افراد کو مسلسل اپنی خوراک کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔

ماہرین نے بتایا ہے کہ گردے کی پتھری پیدا ہونے کا بھی بلڈ پریشر کے مریضوں کو زیادہ خطرہ ہوتا ہے، شوگر اور پریشر کے مریضوں کو آسانی سے گردے کی پتھری ہوجاتی ہے۔