قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ٹورنٹو میں پچھلے ماہ قتل ہونے والے بیری شرمین اور ان کی بیوی کی اموات کی تحقیقات کرنے والی نجی سراغرسانوں کی ٹیم نے اپنی تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ان کی موت قدرتی نہیں تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔ بیری شرمین اور ان کی بیوی دسمبر میں اپنے گھر واقع نارتھ یارک میں مردہ پائے گئے تھے۔ ان کی فیملی نے اس واقعے کی تحقیقات کے لئے سراغرسانوں کی ایک ٹیم ہائر کی تھی جس نے اپنی ابتدائی تحقیقات کے بعد انکشاف کیا ہے کہ بیری اور ان کی بیوی کی موت قدرتی نہیں تھی بلکہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے پہلے ان اموات کو قدرتی ہی سمجھا تھا مگر پولیس اس کیس کی مسلسل تحقیقات کر رہی ہے کہ کہیں یہ قتل کی واردات نہ ہوتاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی سراغ ہاتھ نہیں آیا ہے ۔
Saturday, January 20, 2018