قومی آواز، قومی نیوز،18مئی ،2021 بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان تاءوتے انڈین گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا ہے اور اب اس کی شدت میں کمی آ رہی ہے تاہم اس کے اثرات کراچی تک پہنچ گئے ہیں اور شدید گرمی نے شہریوں کا برا حال کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جبکہ آج شہر میں گرد و غبار کا شدید طوفان آیا اور طوفانی جھکڑوں کے ساتھ بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سسٹم کی ٹرفنگ کی وجہ سے ابھی شہر میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ بارش بھی ہو سکتی ہے ۔