‘خواجہ آصف جیسے وزیرخارجہ کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں’

Thursday, September 28, 2017
قومی آواز ۔
ٹوئٹر ۔

‘خواجہ آصف جیسے وزیرخارجہ کے ہوتے کسی دشمن کی ضرورت نہیں’

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف جیسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے اپنی مختلف ٹوئٹس میں حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عمران خان نے کہا کہ خواجہ آصف کا عسکریت پسند گروپوں کو تسلیم کرنا ملکی سیکیورٹی کمزور کرنے کے مترادف ہے اور ایسے وزیر خارجہ کی موجودگی میں کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان اور ان کے حواری بھارت امریکا لابی کو خوش کرنے کی کوشش میں ہیں اور انہیں شہدا کی قربانیوں سے کوئی غرض نہیں ہے۔