Sunday March 18 قومی آواز اسلام آباد سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں احسن اقبال نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 27 کلو میٹر لاہور میٹرو بس جو 30 ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلو میٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ کیا خیبرپختونخوا میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیگنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں، ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔
Ahsan Iqbal یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ روز لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام بھوکے پیاسے رہیں اور میٹرو پر پیسے لگا دیئے جائیں تو لوگوں کو کیا ملےگا، وسائل ہونے کے باوجود ملک ترقی سے محروم ہو تو یہ بد نصیبی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ احسن قبال نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی۔
✔
@betterpakistan
خان صاحب! تبھی 27کلومیٹر لاہور میٹرو بس جو 30ارب روپے کی مالیت میں بنی اس کے مقابلے میں 26 کلومیٹر پشاور میٹرو بس 57 ارب روپے کی لاگت سے بنائی جا رہی ہے – کیا کےپی میں کوئی بھوکا نہیں بچا؟ عوام آپ کے جھوٹے پراپیکنڈہ کی حقیقت جان چکے ہیں- ستیاناس اور بیڑہ غرق تھیوری اب نہیں چلے گی