April 04, 2017 سکھر ایئرپورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پھر اس کا جواب بھی مل جائے گا کہ کون امین ہے اور کون صادق ہے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بھٹو کے قتل پر ضیاء الحق کے خلاف پوسٹ ڈیتھ ٹرائل ہونا چاہئے، صدر ممنون حسین سے اپیل ہے کہ وہ بھٹو قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے سپریم کورٹ کو ریماینڈر کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ افتخار چوہدری کو بھٹو اور بینظیر کے قتل کیس حل کرکے جانا چاہیے تھا، ہمارا ٹف ٹائم عوام کی خدمت ہے اور جو اس میں خلل ڈالے گا اس کا جواب دیں گے۔ رحمان ملک نے یہ بھی کہا کہ بھٹو کے قتل کیس کے ری ٹرائل کے لیے تفتیشی رپورٹس موجود ہیں جن سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
قومی آواز اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ سرے محل کی بات جب آئے گی تو اس کا جواب بھی دیں گے، پھر امریکا سے بھی کاغذات آئیں گے اور آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کی بھی بات ہوگی۔