سندھ حکومت کا مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ‘

قومی آواز ۔ کراچی ۔
Sunday, September 3, 2017
سندھ حکومت کا مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری کیلئے وفاق سے درخواست کا فیصلہ‘

کراچی: سندھ حکومت نے سابق صدر پرویز مشرف کی انٹرپول سے گرفتاری کے لیے وفاق سے درخواست کا فیصلہ کرلیا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا ہے۔
بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ: مشرف اشتہاری، 5 ملزمان بری، پولیس افسران کو سزا
جیونیوز کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بے نظیر قتل کیس کے فیصلے سے مطمئن نہیں ہیں تاہم پرویز مشرف کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے وفاق سے درخواست کریں گے اور اس حوالے سے پیشرفت وزیراعلیٰ سندھ کی حج سے واپسی پر ہوگی۔

کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی کی صورتحال پر الزام تراشی ٹھیک نہیں، شہر کے کچھ علاقوں میں صورتحال خراب تھی جس پر قابو پایا جارہا ہے۔