قومی آواز : ٹورنٹو نووا اسکوٹیا میں مقامی عدالت نے ایک صومالی شخص کی پناہ کی درخواست اس وقت مسترد کر دی جب وہ کینیڈا میں کئی سال گزار چکا تھا اور کینیڈا کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اسے بارڈر سے گرفتار کیا تھا جہاں وہ کئی جرائم میں پانچ سال قید کاٹ چکا ہے۔ صومالی تارک وطن عبدل عابدی کے وکیل نے فیڈرل کورٹ میں اپیل دائر کی تھی کہ عبدل عابدی کو کینیڈا میں رہنے کی اجازت دی جائے۔ واضح رہے کہ عبدل عابدی کو 7مارچ کو کینیڈا سے ڈیپورٹ کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں۔ امیگریشن کے محکمے کا کہنا ہے کہ عابدی پر کئی چارجز ہیں اور وہ ایک کرمنل ہے اور وہ کینیڈا کا شہری بھی نہیں ہے لہذٰا اسے مقررہ تاریخ پر ڈیپورٹ کر دیا جائے گا۔
Sunday, February 25, 2018