قومی آواز :اسلام آباد،
کینیڈین نیوز5اپریل ، 2020،
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام اس غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کہ کورونا وائرس سے انہیں کچھ نہیں ہوگا ۔ وہ اسلام آباد میں کورونا فنڈ کے قیام کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباءہے رنگ و نسل مذہب و ملت دیکھے بغیر سب پر حملہ آور ہوتی ہے لہذٰا پاکستانی عوام کسی کے کہنے میں نہ آئیں اور اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں۔