غزہ میں صیہونی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید

جمعہ26 اکتوبر 2018
قومی آواز:غزہ

30 مارچ سے جاری جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید ہو گئے۔

صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آںسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں