جمعہ26 اکتوبر 2018 30 مارچ سے جاری جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کیخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر آںسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی پر مظاہرین نے ہزاروں ٹائر اور اسرائیلی پرچموں کو جلا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ یاد رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی جمعہ احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 250 سے زائد فلسطینی شہید اور 30 ہزار کے قریب فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
قومی آواز:غزہ
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 4 فلسطینی مظاہرین شہید ہو گئے۔