قومی آواز، شوبز نیو ز 10اگست،2021 لاہور ایف آئی اے حکام کے مطابق مشہور ماڈل افرا خان کو مقامی تاجر کو بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ ایف آ ئی اے کا کہنا ہے کہ افرا خان ایک ویڈیو کے زریعے ایک مقامی تاجر کو بلیک میل کر رہی تھیں اور انہوں نے تاجر سے مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے مانگے تھے جبکہ تاجر انہیں پانچ لاکھ کی ادائیگی بھی کر چکا تھا۔ ایف آئی اے سائبر کرایم نے مقدمہ درج کر کے مذکورہ ماڈل کو گرفتار کر لیا۔