مسی ساگہ فیکٹری میں دھماکہ ،چار افراد جھلس کر زخمی،اسپتال پہنچا دیا گیا

قومی آواز،

کینیڈین نیوز،18مئی ،2021

مسی ساگہ انڈرسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا ۔ قریبی رہائشی افراد کے مطابق دھماکے کے وقت ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاہم کچھ دیر بعد ایک عمارت سے دھواں نکلنا شروع ہوا جبکہ کچھ لوگ زخمی بھی دیکھے گئے جن کو فوری طور پر اسپتال شفٹ کیا گیا ۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں