قومی آواز، کینیڈین نیوز،18مئی ،2021 مسی ساگہ انڈرسٹریل ایریا میں ایک فیکٹری میں ہونے والے دھماکے سے چار افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ صبح گیارہ بجے پیش آیا ۔ قریبی رہائشی افراد کے مطابق دھماکے کے وقت ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی ٹرک دیوار سے ٹکرا گیا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تاہم کچھ دیر بعد ایک عمارت سے دھواں نکلنا شروع ہوا جبکہ کچھ لوگ زخمی بھی دیکھے گئے جن کو فوری طور پر اسپتال شفٹ کیا گیا ۔ پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ دھماکے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔