ملک بھر میں یوم فضائیہ ،شاہینوں کی دلیری کی لازوال داستان

بزدل دشمن نے ہمارے ملک پر جب وار کیا تو ہماری فضائیہ نے بھی اس کا بھرپور طریقے سے جواب دیا۔

دشمن کے طیاروں کو نہ صرف فرار پر مجبور ہونا پڑا بلکہ پاک فضائیہ کے طیاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں نشان عبرت بنایا۔

پاک فضائیہ نے دشمن کے ہوائی اڈوں پر بھی جوابی حملہ کیا اور لدھیانہ ، جالندھر، بمبئی اور کلکتہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کر کے دشمن کے کئی طیارے تباہ کر دیے۔

اسکواڈ رن لیڈر ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں دشمن کے پانچ طیارے تباہ کئے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

پنسٹھ کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بری اور بحری افواج کے ساتھ مل کر دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کیا اور چوبیس گھنٹے میں ہی دشمن کو ایسا سبق سیکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔