March 24, 2017 انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اصل منی ٹریل اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ہے، سعید احمد اسحاق ڈار کے لیے منی لانڈرنگ کرتے رہے،پاکستان کے ادارے بے نقاب ہوگئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قطری خط منی لانڈرنگ کو بچانے کے لیے لایا گیا تھا ، انہیں ایک مرتبہ ہیلی کاپٹر کیس میں بھی قطری خط نے بچایا تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اگلے ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاناما کیس کا فیصلہ آتے ہی مہم شروع کریں گے، پاناما کیس کا فیصلہ ملک کی تقدیر بدل دے گا۔
قومی آواز ۔ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب آصف زرداری کو نہیں پکڑ سکتی کیونکہ نیب کا چیئرمین آصف زرداری اورنوازشریف نے مل کرلگایا ہے۔