نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے, شاہ محمود قریشی

 

قومی آواز،
قومی نیو ز 23ستمبر،2021

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کا سرمایہ ملک میں بھیجتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اور اداروں کو اس سلسلے میں کوئی تھریٹ بھی موصول نہیں ہوئی تھی مگر آخر وقت میں نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔


متعلقہ خبریں