قومی آواز، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کی منسوخی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ انہوں نے یہ بات نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں جو ہر سال اربوں ڈالر کا سرمایہ ملک میں بھیجتے ہیں.۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی اور اداروں کو اس سلسلے میں کوئی تھریٹ بھی موصول نہیں ہوئی تھی مگر آخر وقت میں نیوزی لینڈ نے دورہ منسوخ کردیا۔تحقیقات سے پتہ چلا کہ اس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔
قومی نیو ز 23ستمبر،2021