وزیرریلوے کا وزارت سے کوئی لینا دینا نہیں،عمران خان

March 28, 2017
قومی آواز ۔ شیخوپورہ ۔.تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، پے در پے ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔

شیخو پورہ ٹرین حادثے اورجانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوحکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہ بناسکےاس سے پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ،کبھی ببرشیروں سے دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔