وزیر اعظم ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

March 14, 2017

قومی آواز ۔ کراچی : وزیر اعظم دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ ہولی کی تقریب میں شرکت اورہندو برادری کے رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر اعظم گورنر ہاؤس میں ہونے والے عشائیہ میں بھی شرکت کریں گے،جس میں مسلم لیگ ن کے سینیٹرز، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور مقامی رہنما شریک ہوں گے۔