وزیر خزانہ اسحاق ڈار بد عنوانی کانوٹس لیں،مانڈوی والا

April 04, 2017
قومی آواز اسلام آباد
سینٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہےکہ وزیر خزانہ اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو چیف کمشنر اور کمشنر کراچی کی بدعنوانی کا نوٹس لیں۔

اسلام آباد سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر اور کمشنر کراچی کاروباری برادری کو بلا وجہ نوٹس بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں ۔

سلیم مانڈوی والا نے مزید کہا کہ ایف بی آر ٹیکس چوروں کو پکڑنے کی بجائے ایماندار ٹیکس دہندگان کو تنگ کر رہا ہے،جس کی وجہ سے تاجر ٹیکس فائیلر نہیں بن رہا۔