پاکستانیوں نے جنوری 2018 میں 8ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کیے

قومی آواز اسلام آباد
Friday, March 2, 2018

پاکستانیوں نے جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔

اعداوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے 7 ماہ میں پاکستانیوں نے 48 ارب 71 کروڑ روپے مالیت کے 4 لاکھ سے زائد موبائل فون درآمد کیے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 41 ارب 80 کروڑ روپے سے 16 فیصد زائد ہے۔

کسٹم حکام کی موبائل فون کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کارروائیوں کے باعث موبائل کی درآمد بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق جنوری 2018 میں 8 ارب 80 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے جو گزشتہ ماہ کے 7 ارب 90 کروڑ روپے کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ہے۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے 7 ماہ میں موبائل فون کی درآمد پر 45 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ خرچ کیا ہے۔