پاکستان، برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ پر فضائی مظاہرہ

:قومی آواز ۔ کراچی
06 اکتوبر ، 2017
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور برطانیہ کے رائل ایئرفورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا

کراچی کے ساحل پر پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر طیارے اور برطانیہ کے رائل ایئرفورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم نے شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے سلسلے میں فضائی مظاہرہ منعقد کیا گیا تھا، تقریب میں پاک فضائیہ کے افسران سمیت گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور صوبائی حکومتی شخصیات بھی شریک تھیں۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں اور برطانیہ کے رائل ایئر فورس کی ریڈ ایروز ایئروبیٹک ٹیم کی جانب سے شاندار فضائی مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھنے کے لیے عوام کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔