پاکستان 09 جولائی ، 2018 ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیے گئے، جنہیں مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس کی تیاری سے پاکستان کا کمرشل انحصار انتہائی کم ہو جائے گا اور ڈیٹا کلیکشن، پلاننگ، ریسورس مینجمنٹ اور معیارِ زندگی بہتر ہوگا۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
سیٹلائٹ پی ایس ایس آر 1 اور پاک ٹیس اے 1 مکمل طور پر پاکستان میں ہی تیار کیے گئے—۔ جیو نیوز ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان سیٹلائٹس کی مدد سے بارش کے پانی کی مقدار کو جانچنے اور اسٹوریج کی پلاننگ میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب پاکستان میں جنگلات کی صورتحال اور پلاننگ میں بھی یہ سیٹلائٹس مددگار ثابت ہوں گے۔
سیٹلائٹس کو صبح 8 بجکر57منٹ پر چین سے لانچ کیا گیا—
اسلام آباد: پاکستان نے جی پی ایس اور جی آئی ایس سے مزین اپنے دو سیٹلائٹس لانچ کر دئیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق سیٹلائٹس لانچنگ سے پانی کے بحران، سیلاب اور قحط جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔