’پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے‘

پیر 10 ستمبر 2018
قومی آواز اسلام آباد
سرکاری زمین کی مالیت سے متعلق اعداد و شمار ہوش اڑا دینے کی حد تک حیرت ناک ہیں: وزیراعظم _
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وفاق، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سرکاری زمین، رہائش گاہوں کے 90 فیصد اعداد و شمار ملے ہیں، سرکاری زمین کی مالیت سے متعلق اعداد و شمار ہوش اڑا دینے کی حد تک حیرت ناک ہیں۔

یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

انہوں نے کہا کہ 34,459 کنال سرکاری زمین دیہی،17,035 کنال سے زائد شہری علاقوں میں ہے، صرف شہری زمین پر تعمیرات کی مالیت 300 ارب روپے سے زائد ہے۔

وزیراعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان کو قرضوں پر سود ادا کرنےکے لیے عالمی اداروں سےامداد لینا پڑتی ہے، پاکستان جیسا ملک کیسے 300 ارب روپے ایک جگہ منجمد کرسکتا ہے؟

۔