پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کا درجہ ملےگا

March 16, 2017
قومی آواز ۔ کراچی ۔ امریکا کے ماڈرن انڈیکس اسٹریٹجی انڈیکسز نے پاکستان کو اس سال مئی میں ابھرتی ہوئے معیشت کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ برس کے دوران ایشیا میں سب سے بہتررہی ۔
ایک اعلامیےمیں امریکی ادارے ایم ایس سی آئی نے بتایا کہ مئی میں انڈیکس کا وسط مدتی جائزہ لیا جائے گا، اس دوران پاکستان انڈیکس کو ’ایمرجنگ مارکیٹ ‘کا درجہ دے دیا جائےگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ گزشتہ برس کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کےایم ایس سی آئی ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ میں 35فیصد اضافہ دیکھا گیا ، اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی ایشیا میں سب سے بہتررہی ۔

برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق جی ڈی پی میں اضافے سے پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری ، غربت کی شرح میں کمی اور شہری آبادی میں مڈل کلاس بڑھی ہے۔