پاکستان کے سٹار فنکار عمر شریف کی طبیعت پھر ناساز، انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل

 

قومی آواز،
شوبز نیو ز 27ستمبر،2021

پاکستان کے ممتاز فنکار عمر شریف کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہوگئی ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل انھیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکہ کے ایک اسپتال میں داخل کرایا جانا تھا جہاں ان کا علاج ہونا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں عمر شریف کو بیرون ملک منتقل نہیں کیا جا سکتا کیوں کہ ان کے لیے اگلے اڑتالیس گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر نگرانی رکھا جائے گا اس کے بعد ہی ان کی بیرون ملک روانگی کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں